سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے خلاف دائر اپیل نمٹا دی

جمعہ 27 فروری 2026 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2026ء) سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے خلاف دائر اپیل نمٹا دی۔کیس کی سماعت جمعہ کو جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران قاسم سوری کی جانب سے سینئر وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے تھے اور 2018 کے بعد کسی انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ قاسم سوری اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں نجی نوعیت کی مصروفیات اختیار کیے ہوئے ہیں، اس لیے اپیل کو مزید آگے بڑھانے کا کوئی عملی مقصد باقی نہیں رہا۔ انہوں نے عدالت سے اپیل واپس لینے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اپیل واپس لینے کی بنیاد پر اسے خارج کرتے ہوئے کارروائی ختم کر دی۔