میر شفیق الرحمان مینگل نے ہمیشہ سیاسی میدان میں بردباری، سنجیدگی اور مثبت رویے کا مظاہرہ کیا ہے، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری

جمعرات 5 مارچ 2026 16:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے میر شفیق الرحمان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-256 کے ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل نے ہمیشہ سیاسی میدان میں بردباری، سنجیدگی اور مثبت رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل کے پلیٹ فارم سے میر شفیق الرحمان نے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہونے والے این اے-257 کے ضمنی انتخاب میں جھالاوان کے باشعور شہری میر شفیق الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور انہیں کامیاب بنا کر عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔