پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے افطار ڈنر پر طلبہ پر پولیس تشدد ،گرفتاریاں قابل مذمت
جمعہ 6 مارچ 2026 15:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نوجوان اس قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کسی مہذب معاشرے میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک نظریاتی اور تعلیمی تنظیم ہے جو جامعات اور کالجوں میں مثبت، تعلیمی اور اسلامی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے۔ جمعیت کے پلیٹ فارم سے طلبہ میں اخلاقی اقدار، نظم و ضبط اور خدمت خلق کا جذبہ بیدار کیا جاتا ہے، مگر افسوس کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کو بھی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلبہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں اور ذمہ دار انتظامی افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور آئندہ کسی طالب علم کے ساتھ ایسی زیادتی نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر طلبہ کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو پرامن اور تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ نوجوان یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.