گورنر سندھ کے فیصلے کے خلاف اپیل پرسابق سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو نوٹس جاری

گورنر نے ہراسانی کی تشریح سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس کی۔اہم شواہد اور منفی ورک پلیس ماحول نظر انداز کیا گیا،جبران ناصر ایڈوکیٹ

منگل 10 مارچ 2026 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2026ء) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر سندھ کے فیصلے کے خلاف اپیل پرسابق سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں کے الیکٹرک کی سابق سی ایم او مہرین عزیز خان کی گورنر سندھ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی محتسب نے سی ای او کو ہراسانی کا مرتکب قرار دے کر 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

گورنر نے ہراسانی کی تشریح سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس کی۔اہم شواہد اور منفی ورک پلیس ماحول نظر انداز کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل رانا دانیال موقف اختیارکیا کہ شکایت کے ایک ماہ بعد ملازمت سے برطرفی کی انتقامی کارروائی کی گئی۔کے الیکٹرک کے سابق سی ای او کے وکلا دیگر کیس میں گورنر سندھ کے وکیل بھی ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ گورنر سندھ کے حکم کو غیرقانونی قرار دیا جائے ۔عدالت نے کے الیکٹرک کے سابق سی ای او سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے درخواست کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی