ایف بی آر کا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
اتوار 15 مارچ 2026 18:04
(جاری ہے)
اس دوران سواتی مردان روڈ پر واقع پانچ گوداموں سے تقریباً 27 لاکھ 50 ہزار کلو گرام غیر تیار شدہ تمباکو برآمد ہوا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گودام کے مجاز منیجر سے تمباکو کے ذخیرے کے بارے میں ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق دستاویزات طلب کی گئیں مگر وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔
ایف بی آر کے مطابق اس صورتحال میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ تمباکو بغیر ڈیوٹی ادا کیے ذخیرہ کیا گیا تھا اور اسے جی ایل ٹی یونٹ کی آڑ میں منتقل کیا گیا۔ایف بی آر نے عدالت کو بتایا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر متعلقہ افسر نے فیڈرل ایکسائز رولز 2005 کے رول 28 اے(6) کے تحت ’’ریزن ٹو بیلیو‘‘قائم کرتے ہوئے کمپنی کے جی ایل ٹی یونٹ اور سگریٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کو بطور احتیاطی اور ریگولیٹری اقدام سیل کر دیا تھا۔ بعد ازاں کمپنی کو فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 18 دسمبر 2025 کے فیصلے میں سیلنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے یونٹس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا، تاہم ایف بی آر کے مطابق یہ معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا اور اس کا حتمی فیصلہ متعلقہ قانونی فورم پر ہونا تھا۔ایف بی آر نے اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت قائم کردہ قانونی طریقہ کار اور محکمے کے نفاذی اختیارات کو متاثر کرتا ہے اور اس سے محصولات کے تحفظ کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔درخواست میں وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ایف بی آر کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.