بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کا امتحانی نظام میں شفافیت کیلئے اقدامات کا اعلان

منگل 17 مارچ 2026 23:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2026ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے امتحانی نظام کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبہ، والدین اور عوام الناس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ امتحانی پرچوں کے افشاء، نقل یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن برائے شفافیت اور میرٹ کے عین مطابق کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد تعلیمی نظام میں دیانتداری اور انصاف کو فروغ دینا ہے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/چیئرمین بورڈ سید نوید حیدر شیرازی کی زیرِ سرپرستی اور کنٹرولر امتحانات Dr. Ahtshaam Jan Butt کی نگرانی میں امتحانی عمل کو ہر لحاظ سے شفاف بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام کے مطابق Punjab University and Boards of Intermediate & Secondary Education Malpractices Act 1950 (ترمیم شدہ 1999) کے تحت پرچوں کے قبل از وقت افشاء کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے، جس کی سزا تین سال تک قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتی ہے۔مزید برآں، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے جھوٹی یا گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ امتحانی عمل کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ بنایا جا سکے۔