صوبہ بھر کے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت جاری

پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار، 19 مارچ تک ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی

بدھ 18 مارچ 2026 15:59

صوبہ بھر کے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2026ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو فوری رجسٹریشن کرانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اے پلس، اے اور بی کیٹیگری اسکولوں کو سب سے پہلے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

سکولوں کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔محکمہ نے باقی ماندہ سکولوں کی فہرست متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی ہے اور ای میل کے ذریعے رجسٹریشن اور ایپ انسٹالیشن کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)کو ہدایت دی گئی ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ سکول رجسٹریشن کا عمل 19مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ تعلیمی اداروں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :