پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی تعیناتی کا عمل جاری

جمعرات 19 مارچ 2026 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2026ء) پنجاب کے 9تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تقریباً 3ماہ قبل ان بورڈز کی چیئرمین کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں، جن پر 330امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

اہلیت کے معیار اور مارکنگ میٹرکس کی بنیاد پر ان 330درخواست گزاروں میں سے 100امیدوار اہل قرار پائے جبکہ باقی امیدوار نااہل قرار دیے گئے۔

ان امیدواروں کو جنہوں نے تحفظات ظاہر کیے، اپیل کرنے کا حق بھی دیا گیا تھا۔سکروٹنی کمیٹی نے 100اہل امیدواروں میں سے 70کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں جبکہ باقی امیدواروں کے انٹرویوز عید کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔یہ یاد رہے کہ پنجاب کے یہ 9تعلیمی بورڈز ایک طویل عرصے سے مستقل چیئرمین کے بغیر کام کر رہے تھے، اور نئی تعیناتیاں اس خلا کو دور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :