کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں ، محكمہ زراعت سمبڑیال

منگل 24 مارچ 2026 12:04

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2026ء) کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں اور کماد کی کاشت کےلئے 60 ہزار آنکھیں فی ایکڑ ہونی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے منگل كو کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ کماد کی کاشت کا وقت 15 فروری سے 31 مارچ تک ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی بیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے وقت کاشت میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمادکی کاشت کےلئے 60 ہزار آنکھیں فی ایکڑ ہونی چاہئیں جو مندرجہ ذیل شرح بیج سے حاصل ہوتی ہیں، شرح بیج بلحاظ وزن گنا تقریبا ایک سو تا 120 من گنا فی ایکڑ،شرح بیج بلحاظ رقبہ12 تا16 مرلہ کماد فی ایکڑ اور شرح بیج تعداد سمے 2 آنکھوں والے30 ہزار یا3 آنکھوں والے20 ہزار فی ایکڑ لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کےلئے فیلڈ میں موجود ہمارے نمائندوں یا ایگری کلچر ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام خوشحال کسان خوشحال پاکستان کے تحت ان دنوں کسانوں کی رہنمائی کےلئے مختلف گائوں میں کسان اجتماع کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور کسان وہاں پر موجود محکمہ زراعت کے نمائندوں سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔