این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ کا اعلان، سیٹوں میں بھی اضافہ
این ای ڈی یونیورسٹی داخلہ نشستوں میں 140 سیٹس کا اضافہ، سیلف فنانس میں کمی کی گئی ہے
جمعہ 27 مارچ 2026 16:17
(جاری ہے)
این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر غضنفر حسین نے بتایا کہ آن لائن فارم جمع کرانے کے لیے 30 مارچ سے داخلہ پورٹل امیدواروں کے لیے کھول دیا جائے گا اور یہ 29 مئی تک کھلا رہے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر سال اول کی بنیاد پر پہلے مرحلے کا داخلہ ٹیسٹ 4 سے 7 جون تک جبکہ دوسرے مرحلے کا ٹیسٹ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد ہونگے جبکہ میرٹ کے وویٹیج میں ٹیسٹ کے 60 فیصد اور انٹر سال اول کے نتائج کے 40 فیصد مارکس شامل ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ فنانس کمیٹی نے یونیورسٹی کی فیسوں میں تقریبا 10 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے سیمسٹر فیس 51930 سے بڑھ کر 57 ہزار ہوجائے گی جبکہ داخلے کے وقت پہلے سیمسٹر کے آغاز پر داخلہ، سیمسٹر و دیگر فیسوں کی مد طلبہ 1 لاکھ 23 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے۔اس کے علاوہ داخلہ فیس 25 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار کردی گئی ہے۔ مزید براں لوکل سیلف فنانس کی فیس 8 لاکھ 55 ہزار سے 8 لاکھ 90 ہزار اور اسپانسر سیلف فنانس کی رقم 10 لاکھ 65 ہزار سے 11 لاکھ روپے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ فنانس کمیٹی کی ان سفارشات کی منظوری بھی سینڈیکیٹ سے لی جائے گی۔داخلے نشستوں میں اضافے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی داخلہ نشستیں اب 3016 سے بڑھ کر 3156 کرجارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی بورڈ کی نشستوں میں 16، اے لیول کی نشستوں میں 6، آغا خان بورڈ کی نشستوں میں 7، اقلیتی کوٹے کہ نشستوں میں 12، سکھر ، نوابشاہ اور لاڑکانہ کی نشستوں میں 6/6 ، حیدرآباد کی 7 جبکہ میرپور خاص کی نشستوں میں 24 سیٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھر کیمپس میں دو نئے پروگرام بی ایس انگریزی اور بی ایس منیجمنٹ سائنسز شروع کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کرکے 164 سے 159 کی گئی ہیں جو میرٹ کیٹگری کو دی گئی ہیں ان میں سے سول کے شعبے سے 4، الیکٹرک سے 1 اور کمپیوٹر سے 2 نشستیں کم کی گئی ہیں جبکہ آرکیٹیکچر کے شعبے میں 2 نشستوں کا اضافہ کیا گیا یے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی کی جانب سے جامعات کی قیادت کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا آغاز
-
وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو تمغۂ امتیاز سے نواز ا گیا
-
ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سیالکوٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2026 کے داخلوں میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد کی چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کی پروفیسر لِدا شین اور صنعتی شعبے کے فیلو مسٹر یو یونگ پنگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات
-
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو 14ارب روپے کا بجٹ جاری
-
سیالکوٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں کے نئے داخلوں کی آخری تاریخ میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کا اوورسیز اسکالرشپ فیز تھری کا اعلان، پی ایچ ڈی کیلئے درخواستیں طلب
-
کوہاٹ بورڈ کے میٹرک نتائج، اسلامیات میں 21ہزار ،مطالعہ قرآن حکیم میں 18ہزار سے زائد طلبہ ناکام
-
بنوں ، میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات و اساتذہ کرام میں نقد انعامات تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.