یوای ٹی کا انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے مشترکہ داخلہ امتحان 2026کے انعقاد کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2026 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2026ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور (یو ای ٹی )انڈرگریجویٹ فال داخلہ جات 2026کے لیے مشترکہ داخلہ امتحان 2026ء (پہلا) کا انعقاد 30مارچ تا 2اپریل 2026ء کرے گی۔ یہ امتحان یو ای ٹی لاہور، اس کے ذیلی کیمپسز اور ملحقہ تعلیمی اداروں میں قائم مختلف مراکز پر متعدد نشستوں میں منعقد ہوگا۔

اس سال مجموعی طور پر 18ہزار 500امیدوار (بشمول ماک امتحان)امتحان میں شرکت کریں گے۔ امتحان کمپیوٹر کے ذریعے لیا جائے گا جبکہ ہر نشست کا دورانیہ 100منٹ ہوگا۔امیدواروں کی سہولت اور امتحانی نظام سے آگاہی کے لیے ماک امتحان کا انعقاد ہفتہ، 28مارچ 2026ے کو انہی مراکز پر کیا جائے گا۔یو ای ٹی کے ترجمان ڈاکٹر تنویرقاسم کے مطابق امتحان کے شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام امتحانی مراکز پر قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔یو ای ٹی لاہور داخلہ کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور ملک بھر کے خواہشمند طلبہ کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیسٹ کے لیے پنجاب کے درج ذیل شہروںیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور مین کیمپس، لاہور،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور فیصل آباد کیمپس ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نارووال کیمپس ،رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ،یونیورسٹی آف گجرات گجرات ،بہائوالدین زکریا یونیورسٹی بوسن روڈ، ملتان ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس اوراین ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔