چیچہ وطنی،ساہیوال بورڈ کے تحت یکم اپریل کو میٹرک کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے،کنٹرولر امتحانات

ہفتہ 28 مارچ 2026 12:47

چیچہ وطنی،ساہیوال بورڈ کے تحت یکم اپریل کو میٹرک کے سالانہ امتحانات ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2026ء) کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی جانب سے یکم اپریل بروز بدھ کو عرس حضرت بابا محمد پناہ کے موقع پر اعلان کردہ مقامی تعطیل کا اطلاق ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک سالانہ امتحانات 2026 پر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

تمام امتحانی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور پرچے طے شدہ تاریخوں پر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس کے باعث مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم تعلیمی سرگرمیوں، خصوصا جاری بورڈ امتحانات، کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :