حکومت کے ساتھ سیاسی اکابرین، علماء کرام علاقائی تنازعات اور دشمنیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں، جعفرخان مندوخیل
ہفتہ 28 مارچ 2026 22:22
(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
قبل ازیں گورنر بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگئی میں حاجی محمد عمرخان ترین کی رہائشگاہ پر انکے بھائی حاجی محمد طاہرخان ترین سمیت علی محمد پہلوان اور حاجی عبدالروف خان ترین سیگئی سے انکے فرزند شہید اسلم خان ترین کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو، قبائلی رہنما ملک سعداللہ جان ترین، ملک نعمت اللہ خان سیگئی، ملک محب اللہ خان ترین اور حاجی قطب الدین آغا بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے سیگئی میں گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار نقیب اللہ ترین کی شہادت پر بھی گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا، اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید پولیس اہلکار کے بیٹے کو ملازمت دی جائیگی۔ بعدازاں گورنربلوچستان نے ضلع پشین کے علاقے یارو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے باپ اور بیٹی سمیت تین افراد کی شہادت پر ان کے لواحقین سے بھی تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ،پابندی کا اطلاق 27مئی سے منگل 02جون تک ہوگا
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
نیب کا حکم، کراچی اور جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں اور اراضی منجمد
-
ساہیوال،کبابش پیزا ملازم ،شہری پر رعب جھاڑ تے،جعلی سی آئی اے آفیسر گرفتار
-
ورلڈ اربن فورم میں مریم نواز کے ترقیاتی ماڈل کو پذیرائی مل رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کیخلاف اپنی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کریگا، وزیراعظم
-
پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے تجاوز کر گئے
-
واٹس ایپ نمبر کوفعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک کیا جائے ‘ پی ٹی اے
-
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا بہاولپور میں 50 بستروں پر مشتمل مجوزہ برن یونٹ سائٹ کا دورہ
-
جہانگیرترین کا نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو بیرون ممالک تعلیم کے حصول کیلئے ہر طرح کی معاونت دینے کا اعلان
-
ہمیں کسی سے کوئی بدلہ اور نہ نا انتقام لینا ہے ‘ خواجہ سعد رفیق
-
پسند کی شادی کا تنازع، 150 سے زائد گھر جلنے کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار، حکومت سے انصاف اور امداد کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.