Live Updates

ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے، عباس عراقچی

جارح دشمن نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا، نہ وہ سیکیورٹی دے سکتے ہیں،گفتگو

منگل 31 مارچ 2026 12:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2026ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کے خلاف ہیں۔جارح دشمن نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا، نہ وہ سیکیورٹی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیا کیا۔عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز کا خطے سے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات