Live Updates

ج*ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ‘برادر ملک سمجھا جاتاہے، عباس عراقچی

×ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کیخلاف ہیں جونہ عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا، نہ وہ سیکیورٹی دے سکتے‘بیان

منگل 31 مارچ 2026 17:05

eتہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2026ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کے خلاف ہیں۔جارح دشمن نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا، نہ وہ سیکیورٹی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیا کیا۔عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز کا خطے سے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات