شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس

بدھ 8 اپریل 2026 19:11

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2026ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے بزنس شعبے کے زیرِ اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے کی صلاحیت کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے صدارت کی، جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے گورننگ باڈی ممبر پروفیسر ڈاکٹر سید احمد حسین شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔

کانفرنس کے منتظمین میں پروفیسر ڈاکٹر سلمان بشیر، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر ارمان خانزادہ، ڈاکٹر الطاف خاصخیلی، ڈاکٹر افروز سیال، ڈاکٹر جاوید شیخ اور شاداب فاطمہ شامل تھے۔اس موقع پر مختلف جامعات کے سربراہان اور بین الاقوامی اسکالرز نے بھی خطاب کیا، جن میں شہید اللہ بخش یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ڈیزائن جامشورو کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اریبلا بھٹو، جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان، شیخ ایاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوید شیخ اور آئی بی اے یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور علی میرانی شامل تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے دور کا ایک بڑا عالمی چیلنج ہے، جس کے اثرات ماحول کے ساتھ ساتھ معیشت اور سماج پر بھی پڑ رہے ہیں۔