افتخار چوہدری بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ ورکرز ویلفیئر سکول فیصل آباد تعینات، ذمہ داریاں سنبھال لیں

پروموشن کے بعد فیصل آباد آمد؛ ورکرز ویلفیئر سکول کے عملے نے افتخار چوہدری کا شاندار استقبال کیا

جمعرات 9 اپریل 2026 23:05

) فیصل آباد (آن لائن)افتخار چوہدری کو بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ ورکرز ویلفیئر سکول فیصل آباد میں تعینات کردیا گیا۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے حالیہ پروموشن کے سلسلہ میں ترقی پانے والے سبجیکٹ سپیشلسٹ افتخار چوہدری نے ورکرز ویلفیئر سکول گرلز فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی ۔

(جاری ہے)

ان کی سابقہ تعیناتی ورکرز ویلفیئر سکول جوہر آباد میں تھی۔فیصل آباد میں تعینات ہونے پر سکول سٹاف کی جانب سے ان کو خوش آمدید کہا گیا اورگلدستہ پیش کیاگیا۔انہوں نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور اس پروموشن پر افسران بالا کا شکریہ ادا کیا