وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 10 اپریل 2026 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2026ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بزرگ اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی سردار ذوالفقار کھوسہ کو غریق رحمت کرے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔