سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جاری انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے جیت لیا

جمعہ 17 اپریل 2026 18:19

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2026ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جاری انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سندھ زرعی یونیورسٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-3 گول سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران زرعی یونیورسٹی کے فٹبالر خیر محمد بلوچ نے دو اہم گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بھی قابلِ تعریف رہی۔چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل سندھ یونیورسٹی جامشورو اور مہران انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی جامشورو کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سندھ یونیورسٹی جامشورو نے 0-3 سے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز ہفتہ سندھ یونیورسٹی جامشورو اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کھیل میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس شوکت علی سانگی نے کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔