#مانانوالہ، تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ساہی اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عاطف کے درمیان سیاسی کشیدگی معاملہ شدت اختیار کر گیا

/میونسپل کمیٹی کے 17 سے زائد سابق کونسلروں نے بھی ممبر قومی اسمبلی پر سوالات اٹھا دیئے تحریک انصاف دھڑوں میں تقسیم ہونے سے انتشار کا شکار دکھائی دینے لگی

اتوار 19 اپریل 2026 18:20

xمانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2026ء) ننکانہ حلقہ این اے 111 تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ساہی اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عاطف کے درمیان سیاسی کشیدگی معاملہ شدت اختیار کر گیا۔میونسپل کمیٹی کے 17 سے زائد سابق کونسلروں نے بھی ممبر قومی اسمبلی پر سوالات اٹھا دیئے تحریک انصاف دھڑوں میں تقسیم ہونے سے انتشار کا شکار دکھائی دینے لگی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارشد ساہی نے لگائے گئے اعتراضات خود ساختہ قرار دے دیئے تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے این اے 111 ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ساہی اور ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف پی پی 133 میاں عاطف کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ دونوں اطراف سے الزامات اور اعتراضات کے سلسلے میں مزید شدت دکھائی دیتے لگی ھے ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ساہی کی طرف سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ میاں اعجاز حسین بھٹی کو تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد سنیئر ضلعی نائب صدر نامزد کرنے اور دیگر معاملات پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں درجن سے زائد سابق کونسلروں نے تحریری طور پر تحریک انصاف کے مذکورہ ممبر قومی اسمبلی پر سوالات اٹھاتے ہوئے قیادت کو آگاہ کیا ھے تحریک انصاف کا ضلعی سطح پر آپس میں دھڑے بندی کا شکار ہونا پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان کا پیشہ خیمہ ثابت ہو سکتا ھے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سابق تحصیل ناظم معروف شخصیت شہزاد خالد مون خان بھی اہم ہو سکتے ہیں ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف چوہدری محمد ارشد ساہی سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی اور متوقع امیدوار شہزاد خالد مون خان کے ساتھ میدان میں اتر سکتے ہیں واضح رہے گزشتہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مظبوط حریف سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کو چوہدری محمد ارشد ساہی نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شکست دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔=