مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت ہے،سیدہ نوشین افتخار

منگل 21 اپریل 2026 20:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2026ء) رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موترہ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے بعد منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید عطاءالحسن شاہ، پیر حسنات الحسن شاہ ، چوہدری اللہ رکھا گجرنمبردار، چوہدری محمد ریحان علی ، چوہدری محمد حماد علی، بلال خان نمبردار، چوہدری محمد عار ف گجر، حاجی وارث گجر، امجد خان نمبردار، حاجی خادم حسین نمبردار، افضال خان نمبردار کے علاوہ علاقہ کی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خوشحالی یقینی بنا کر دم لے گی، حلقہ این اے 73 میں ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کےلئے بھرپور کوشاں ہوں، میرا مشن حلقہ کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومتوں کی تاریخ میں جتنا کام مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ہوا ہے کسی دور میں نہیں ہوا، اب بھی مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کررہی ہے ۔