Live Updates

افغانستان ،گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہفتہ 25 اپریل 2026 12:05

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2026ء) افغانستان کے صوبے بادغیس میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح صوبائی دارالحکومت قلعہ نو میں پیش آیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات