حقیقی جمہوریت کی مکمل بحالی آئین پر عمل درآمد اور جمہوری اقدار کو فروغ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے ، اے این پی

ہفتہ 25 اپریل 2026 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2026ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چئیرمین محسن خان داوڑ کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے وفد نے خان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی جس میں خطے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باالخصوص پشتونخوا اور بلوچستان میں پشتونوں اور بلوچوں کو درپیش دیرینہ حل طلب قومی معاشی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ پشتونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ انتہاپسندی بڑھتی ہوئی دہشت گردی وسائل پر قبضہ کرنے مقامی قبائل کو ابا واجداد کے اراضی سے بیدخل کرنے کا فقدان بدستور برقرار ہیں جو نہ صرف سیاسی عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں بلکہ پشتونوں اور بلوچوں میں احساس محرومی سے بڑھ کر احساس بیگانگی کا موجب بن رہی ہے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی جمہوریت کی مکمل بحالی کے علاوہ رواں دگر گوں صورتحال سے جان خلاصی ممکن نہیں آئین پر عمل درآمد اور جمہوری اقدار کو فروغ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ محکوم اقوام میں پھیلی عدم تحفظ کا احساس ختم ہو اس موقع پر دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی حقوق کے تحفظ آئین کی بالادستی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیاسی کارکنوں کو جہد مسلسل کرنی ہوگی تاکہ غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے بار بار جمہوری عمل میں مداخلت کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راستہ بند ہو وفد میں این ڈی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ مرکزی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبرھارون خان بازئی صوبائی صدر احمد جان خان صوبائی جنرل سیکرٹری انجنیئر ایمل خان ناصر اور عثمان خان شامل تھے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری جاوید خان کاکڑ سیکرٹری طلبا امور رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا صوبائی سیکرٹری ہیومین رائٹس اولس یار خان ایڈوکیٹ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری عرفان اللہ ایڈوکیٹ ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے بعد ازاں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے وفد کے اعزاز میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے استقبالیہ دیا