ٹرانس پشاور نے بین الاقوامی معیار کی تعمیل کرتے ہوئے آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن حاصل کر لیا

اتوار 26 اپریل 2026 20:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2026ء) ٹرانس پشاور نے بین الاقوامی معیار کی تعمیل کرتے ہوئے آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ٹرانس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرانس پشاور بی آر ٹی سروس کے ذریعے روزانہ لاکھوں مسافروں کو معیاری اور محفوظ سفری سہولت فراہم کر رہا ہے اور یہ سرٹیفیکیشن اس بات کی تصدیق ہے کہ ٹرانس پشاور نے اپنے آپریشنز، کسٹمر سروس اور انتظامی امور میں عالمی معیار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ آئی ایس او 9001:2015 معیار کو دنیا بھر میں کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز کے لیے ایک مستند پیمانہ سمجھا جاتا ہے ، اس کامیابی سے نہ صرف ادارے کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولیات میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :