سمعیہ ساجد کاکپواڑہ کے کشمیری خاندان کی قربانیوں کو خراج عقیدت
کشمیری عوام کے عزم، حوصلے اور جذبہ حریت کی روشن مثال ہیں، چیئرپرسن خواتین ونگ، راجہ اظہار کے بھائی، بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے
پیر 27 اپریل 2026 14:47
(جاری ہے)
سمعیہ ساجد نے کہا کہ راجہ اظہار خان اور ان کے خاندان نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے مثال جانی و مالی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہی اور ان کی یہ قربانیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خودارادیت کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ، کیرن اور سیز فائر لائن کے ساتھ آباد بہادر کشمیری عوام روزانہ کی بنیاد پر مشکلات، خوف اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے حوصلے بلند رکھے ہوئے ہیں، اور ان کا جذبہ آزادی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منقسم خاندانوں کے دکھ اور قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک دردناک مگر حقیقت پر مبنی پہلو ہیں، جہاں ایک ہی خاندان کے افراد سرحد کے دونوں جانب بٹے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کے غم و خوشی میں براہ راست شریک ہونے سے محروم ہیں، تاہم دلوں کے رشتے آج بھی مضبوط اور قائم ہیں۔سمعیہ ساجد نے راجہ ولایت خان مظفرآباد اور مرحوم راجہ لیاقت علی خان تحصیل دار مقبوضہ کشمیر کی وفات پر بھی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے صدمات قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے بلکہ یہ قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کو مزید تقویت دیتی ہیں اور شہداء و مرحومین کا مشن جاری رکھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.