این اے 251 کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری، خوشحال خان کاکڑ کامیاب قرار
منگل 28 اپریل 2026 23:08
(جاری ہے)
تفصیلی فیصلے کے مطابق ریکارڈ سے واضح ہوا کہ متعدد پولنگ سٹیشنز پر خوشحال خان کاکڑ کے ووٹ کم کر کے ان کے مدمقابل سید سمیع اللہ کے ووٹ بڑھائے گئے جس سے انتخابی نتیجہ مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔
عدالت نے اس عمل کو محض بے ضابطگی نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ میں مداخلت قرار دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ فارم 45، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ اور دوبارہ گنتی کے نتائج ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں جبکہ تضاد صرف فارم 48 میں پایا گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نتائج میں تبدیلی دانستہ طور پر کی گئی۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اگر فارم 45 کے نتائج کو برقرار رکھا جاتا تو خوشحال خان کاکڑ واضح اکثریت سے کامیاب ہوتے، اس لیے عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیا کہ انتخابی عمل میں شفافیت اور دیانتداری آئینی تقاضا ہے اور کسی بھی مرحلے پر نتائج میں ردوبدل جمہوری نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دیتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کرے جبکہ متعلقہ انتخابی عملے کے کردار پر بھی قانونی کارروائی کی نشاندہی کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.