لورالائی پولیس کی کارروائی،دو ایکڑ پر افیون (تاریاک)کی کاشت فصل تلف

بدھ 29 اپریل 2026 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2026ء) لورالائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ایکڑ پر افیون (تاریاک)کی کاشت فصل کو تلف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او صدر غلام اکبر کی سربراہی میں تھانہ سٹی لورالائی کے ایس ایچ او شہید محمد اشرف ترین، سب انسپکٹر محمد شریف موسخیل، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد جہانگیر، ایگل اسکواڈ اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کلی پٹھانکوٹ میں مشترکہ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران تقریباً دو ایکڑ اراضی پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ زمین کے مالک عبدالغنی ولد پائند خان (قوم سلیمانخیل) کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔