آسٹریلیا، چار گاڑیوں میں تصادم سے 10 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

جمعہ 1 مئی 2026 09:51

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2026ء) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں بر سبین کے شمال میں14 سالہ ڈرائیور کی وجہ سے چار گاڑیوں میں تصادم سے 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق کوئنز لینڈ پولیس سروس نے بتایا کہ 14 سالہ لڑکے سے گاڑی بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ جس سے 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔کوئنز لینڈ پولیس سروس کے مطابق، فرانزک کریش یونٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یاد رہے کہ کوئنز لینڈ میں بغیر کسی بالغ نگران کے گاڑی چلانے کی قانونی عمر 17 سال ہے۔ ■