Live Updates

فیفا کی تصدیق کے بعد ایران امریکا میں ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے،ٹرمپ

جمعہ 1 مئی 2026 14:50

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو فیفا ورلڈ کپ2026 میں شرکت کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ فیفا اس کی تصدیق کر دے۔

(جاری ہے)

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی جانب سے ایران کی شرکت کی تصدیق کے بعد ٹرمپ نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ ایران نے بھی امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں کھیلنے دیا جائے، جو جون اور جولائی میں شمالی امریکا میں منعقد ہوگا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات