جاوداں فہیم ودیگر خواتین رہنماؤں کا اسد احمد کے بھتیجے داؤد احمد کے انتقال پر ملاقات واظہار افسوس

نوجوان اولاد کا بچھڑ جانا ایک عظیم صدمہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں،اللہ اس آزمائش میں درجات کو بلند کرے۔ جاوداں فہیم

جمعہ 1 مئی 2026 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اور نائب معتمدہ کراچی ثمرین احمد نے سینئر صحافی اسد احمد کے بھتیجے اور سعدی احمد کے جواں سال صاحبزادے داؤد احمد کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی والدہ سے ملاقات کی اور کہا کہ نوجوان اولاد کا بچھڑ جانا ایک عظیم صدمہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں،اللہ اس آزمائش میں درجات کو بلند کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمتوں میں جگہ دے اور آپ سب اہل خانہ کو حوصلہ و استقامت عطا فرمائے۔علاوہ ازیں روزنامہ دی نیوز کی سینئر صحافی شہر بانو کی ہمشیرہ کے انتقال پر بھی ان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کی۔ جاوداں فہیم اور ثمرین احمد نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور ہر ذی روح نے ایک دن اس دنیا سے رخصت ہونا ہے، تاہم اپنوں کی جدائی کا دکھ ہمیشہ دلوں میں باقی رہتا ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہے۔