مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کمی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں193 روپے اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 2 مئی 2026 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کمی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں193 روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 172 روپے کمی ہوئی اور قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 158 روپے کمی کے بعد3 لاکھ 80 ہزار 356 روپے کے مقابلہ میں 3 لاکھ 80 ہزار 198 روپے ہو گئی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 616 ڈالر فی اونس کے مقابلہ میں 4 ہزار 614 ڈالر ہو گئی ۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 193 روپے مہنگی ہو گئی جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 14 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 870 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.93 ڈالر اضافے کے ساتھ73.37 ڈالر کے مقابلہ میں 75.30 ڈالر فی اونس تک بڑھ گئی۔