تائیوان کے صدر کا افریقی ملک کا اچانک دورہ، چین نے چوہا قرار دے دیا
تائیوان کے 2 کروڑ 30 لاکھ عوام کو دنیا کے ساتھ روابط رکھنے کا حق حاصل ہے،تائی صدارتی آفس
اتوار 3 مئی 2026 18:50
(جاری ہے)
اسواٹینی، جسے پہلے سوازی لینڈ کہا جاتا تھا، تقریبا 13 لاکھ آبادی کا حامل ملک ہے اور یہ ان 12 ممالک میں شامل ہے جو تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھتے ہیں۔
تائیوانی صدر لائی چنگ تے اسواٹینی پہنچے، یہ دورہ پہلے سے اعلان کیے بغیر کیا گیا اور وہ اسواٹینی حکومت کے طیارے میں وہاں پہنچے، تائیوان کے ایک سینیئر سکیورٹی عہدیدار کے مطابق اس طرح کے اچانک دورے اعلی سطح کی سفارت کاری میں اس لیے کیے جاتے ہیں تاکہ بیرونی مداخلت کے ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔دوسری جانب چین کے تائیوان امور کے دفتر نے کہا ہے کہ لائی چنگ تے چھپ کر اسواٹینی پہنچے، ان کے طرز عمل کو قابلِ نفرت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عمل سڑک پر دوڑتے چوہے کی مانند ہے جس کا عالمی برادری میں مذاق اڑایا جائے گا۔اس کے جواب میں تائیوان کی مین لینڈ افیئرز کونسل نے کہا کہ لائی چنگ تے کو کہیں بھی جانے کے لیے بیجنگ کی اجازت درکار نہیں، کونسل نے چین کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ کی مذمت اور مسترد کیا۔گزشتہ ماہ لائی چنگ تے کے دورے کی منسوخی پر امریکا نے چین پر تنقید کی تھی، جبکہ یورپی یونین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔چین ون چائنہ پالیسی کے تحت تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے جب کہ مغرب اس کے خلاف ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے بجلی کے پول اور ٹرک سے ٹکرانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
-
ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے
-
خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیاء کے ممالک کیلئے امن کا ذریعہ نہیں ہے
-
امریکا اگر بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا
-
متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز میزائلوں اور ڈرون سے حملہ
-
آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں جیسے نایاب بادلوں کا دلکش نظارہ، ویڈیو وائرل
-
چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
-
آبنائے ہرمز‘ ایران کا امریکی حملے میں 5 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ
-
برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
-
ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ، آئی ایم ایف
-
ملک میں گندم کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا
-
ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.