Live Updates

آبنائے ہرمز، امریکی حملے میں5ایرانی شہری جاں بحق

نشانہ بننے والی کشتیاں عام شہریوں کو لے جا رہی تھیں، ایرانی سرکاری میڈیا

منگل 5 مئی 2026 18:08

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے جہاں ایران نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے 2 سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نشانہ بننے والی کشتیاں عام شہریوں کو لے جا رہی تھیں، یہ کشتیاں عمان کے علاقے خصب سے ایران آ رہی تھیں اور دونوں کشتیوں پر تجارتی سامان بھی موجود تھا، حملے میں دونوں کشتیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات