Live Updates

چین سے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے، ٹرمپ

فوجی لحاظ سے ایران اب تقریبا ختم ہو چکا ہے،امریکی صدر

منگل 5 مئی 2026 18:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فوجی لحاظ سے ایران اب تقریبا ختم ہو چکا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات