سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن سے ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر جنرل (ر) اکرم ساہی کی ملاقات

منگل 5 مئی 2026 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن سے ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر اور چیئرمین ساتھ ایشیا اتھلیٹکس جنرل (ر) اکرم ساہی نے اہم ملاقات کی۔منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالی ملاقات کے موقع پر پنجاب میں اتھلیٹکس کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر جنرل (ر) اکرم ساہی نے فضل الرحمن کو سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس نے کہا ہے کہ مئی میں پنجاب کے تمام اضلاع میں سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے،جس سے نئے ٹیلنٹ سامنے آئے گا،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے اور اتھلیٹکس کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال ہیں۔اس موقع پر ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر جنرل (ر) اکرم ساہی نے کہا کہ ارشد ندیم کی تربیت اور اولمپکس ریکارڈ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی اتھلیٹکس کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔