ْتامل فلم پروڈیوسر آر بی چودھری کار حادثے میں انتقال کر گئے،اداکاروں کاگہرے دکھ کا اظہار

بدھ 6 مئی 2026 11:57

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) تجربہ کار تامل فلم پروڈیوسر آر بی چودھری کار حادثے میں چل بسے جس پر فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق رجنی کانت نے کہا کہ وہ یہ خبر سن کر شدید صدمے اور گہرے دکھ میں ہیں جبکہ چرنجیوی نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل شکستہ ہیں۔

(جاری ہے)

رجنی کانت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرے عزیز دوست، سپر گڈ فلمز کے آر بی چودھری ایک اعلی درجے کے پروڈیوسر، ایک شاندار انسان تھے، انہوں نے بے شمار نئے ہدایت کاروں کو مواقع فراہم کیے اور فلمی دنیا کو زندہ رکھا۔سینئر اداکار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں مزید لکھا کہ ان کی اچانک موت کی خبر نے مجھے شدید صدمے اور گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :