مسلم لیگ (ن) ایک مضبوط،متحد اور منظم جماعت ہے جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،چوہدری نعیم اختر

بدھ 6 مئی 2026 13:57

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) ممبر مسلم لیگ (ن)مرکزی مجلس عاملہ وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر،سابق صدر مسلم لیگ (ن) اٹلی چوہدری فیصل مونی اور سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) یوکے چوہدری اسلم آزاد نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک مضبوط،متحد اور منظم جماعت ہے جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے صدر جماعت شاہ غلام قادر،سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر خان،اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق کی مدبرانہ قیادت میں پارٹی نہ صرف فعال ہے بلکہ کارکنان بھی بھرپور طریقے سے متحرک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا انتخابات میں بھرپور کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت دو تہائی اکثریت سے حکومت بنا کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور اسی بنیاد پر عوام ایک بار پھر جماعت پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اقتدار میں آ کر عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کیے جائیں گے اور آزاد جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جائے گا۔مسلم لیگی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) شاندار کامیابی حاصل کر کے خطے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ دے گی۔