مولانا ادریس ترنگزئی،علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد آفریدی

بدھ 6 مئی 2026 17:38

مولانا ادریس ترنگزئی،علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مولانا محمد ادریس ترنگزئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی صاحب کی بزدلانہ قاتلانہ حملے میں شہادت کی خبر پر دل انتہائی رنجیدہ کر ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُمید ہے قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :