پاکستان میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے انعقاد کی راہ ہموار

ون ڈے سہ فریقی سیریز کے شیڈول کو آنے والے ہفتوں میں حتمی شکل دینے کی امید ہے

بدھ 6 مئی 2026 15:20

پاکستان میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے انعقاد کی راہ ہموار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2026ء ) پاکستان میں کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے جہاں رواں سال اکتوبر اور نومبر میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی۔

(جاری ہے)

 

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان میں دورے کے دوران سہہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ انگلینڈ نے پاکستان میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پہلے ہی حامی بھری ہو ئی ہے۔

 
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلنے ہیں۔ 
فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے 2 ٹیسٹ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کھیلیں گی۔