ْبنگلادیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے تو بابر اپنی فارم کا فائدہ اٹھائیں،راشد لطیف

یہ مت سوچیں کہ آپ ٹیم میں آجائیں گے اور ٹی 20 کے کپتان بن جائیں گے،انٹرویو

بدھ 6 مئی 2026 17:38

ْبنگلادیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے تو بابر اپنی فارم کا فائدہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) سابق کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ قومی ٹیم کے آگے ٹی 20 کے میچز نہیں ہیں، بنگلادیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے تو بابر اپنی فارم کا فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ آپ ٹیم میں آجائیں گے اور ٹی 20 کے کپتان بن جائیں گے، یہ سوچیں کہ اگلے دو ٹیسٹ میچز جتوانے ہیں، ویسٹ انڈیز سے بھی ٹیسٹ میچز ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے، یہاں پر آپ ٹیم کو اوپر لے کر جائیں اور فائنل کھیلیں۔