ایشین ہاکی فیڈریشن کا انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کا شیڈول جاری

بدھ 6 مئی 2026 17:38

ایشین ہاکی فیڈریشن کا انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کا شیڈول جاری
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز انڈر18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی ۔ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون 2026 تک کاکامیگاہارا، جاپان میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چائینز تائپے اور قازقستان شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین کو رکھا گیا ہے۔پاکستان اپنی مہم کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف کرے گا، جبکہ 31 مئی کو ملائیشیا اور 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 جون جبکہ فائنل 6 جون کو ہوگا۔