بنگلادیش بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں طلبا کا داخلہ مفت کر دیا

بدھ 6 مئی 2026 17:38

بنگلادیش بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں طلبا کا داخلہ مفت کر ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے طلبا کا داخلہ مفت کر دیا۔ طلباء ادارے کے کارڈ اور یونیفارم کے ساتھ ٹیسٹ میچز فری دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ اکیڈمیز کی15 سال تک کے ٹریننگ کرنے والے بچے بھی مفت میچ دیکھ سکیں گے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔