راولپنڈی ڈویژن انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ چکوال نے جیت لیا

بدھ 6 مئی 2026 22:15

راولپنڈی ڈویژن انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ چکوال نے جیت لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) راولپنڈی ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ چکوال کی ٹیم نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل کے سنسی خیز مقابلے میں ضلع چکوال کی ٹیم نے اٹک کو 39 کے مقابلے میں 13 پوائنٹ سے شکست دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، سپورٹس افسران نوید احمد بیگ،شفقت نیازی، رحمت اللہ سیال، محمد ساجد اعوان و دیگر آفیشلزبھی موجود تھے۔ بیرسٹر چوہدری دانیال احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے نوجوان نسل کو مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :