شاہد آفریدی کا مولانا ادریس ترنگزئی کی شہادت پرافسوس کا اظہار

بدھ 6 مئی 2026 22:15

شاہد آفریدی کا مولانا ادریس ترنگزئی کی شہادت پرافسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے جاری بیان میں کہا کہ علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُمید ہے قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ مولانا محمد ادریس ترنگزئی صاحب کی بزدلانہ قاتلانہ حملے میں شہادت کی خبر پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔