سری لنکا نے تصدیق کردی ، پاکستان انگلینڈ کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے سیریزیقینی ہوگئی

بدھ 6 مئی 2026 22:15

سری لنکا نے تصدیق کردی ، پاکستان انگلینڈ کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے سیریزیقینی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) رواں برس اکتوبر نومبر میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورے کے دوران سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پہلے ہی حامی بھری ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے ہیں۔ایف ٹی پی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ پاکستان اور سری لنکا ٹیمیں کھیلیں گی۔