کوئٹہ ،پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر مقدمہ درج ،تین پولیس اہلکارگرفتار

بدھ 6 مئی 2026 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) کوئٹہ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان کی ہلاکت پر مقدمہ درج کر کے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق سفیر احمد باجوہ نامی نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب، سمنگلی روڈ پر اٴْس وقت پیش آیا جب سفیر احمد اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے یونیورسٹی کے سامنے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کیا اور سمنگلی روڈ پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں سفیر احمد باجوہ کے سر پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ایک سینیئر سرکاری اہلکار کے مطابق فائرنگ کے الزام میں ایک اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔سینیئر سرکاری اہلکار کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ایس ایس پی سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کی سربراہی میں کام کرے گی اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :