ڈیرہ بگٹی ،بارودی سرنگ دھماکے میں ٹریکٹرڈرائیور زخمی

بدھ 6 مئی 2026 19:40

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ دھماکہ ٹریکٹر ٹرالی تباہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہسپتال منتقل پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری شاخ نمبر ون کے ایریا میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ جبکہ ڈرائیور وزیر خان ولدخالقو چاکرانی بگٹی شدید زخمی ہوگیا جن کو فوری طور پر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جا? وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :