ڈیرہ مراد جمالی،بھاگ و ڈیرہ بگٹی میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت7زخمی

بدھ 6 مئی 2026 19:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) ڈیرہ مراد جمالی بھاگ اور ڈیرہ بگٹی فائرنگ و حادثات کے مختلف واقعات ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی پولیس تھانہ سوئی کی حدود میں مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص فتح محمد ولد خان محمد پلیانی کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی واقعے کے بارے میں پولیس مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ کچھی کے علاقے بھاگ کے قریب گوٹھ مندوست مغیری میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم شدید فائرنگ سے شیر محمد مغیری شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود بالان شاخ گوٹھ نور محمد مینگل میں ایک خاتون ماریہ زوجہ عبدالحکیم نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشیش کی جس کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ منگولی کی حدود کوٹ مینگل میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد محمد سمیع اللہ باسط علی پتافی اورنگزیب محمد بخش اور ہمت علی زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ہے ان تمام واقعات کے بارے میں متعلقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔