خضدار،کرخ میں 33کے وی فیڈرسے کنڈکٹرز چوری

بدھ 6 مئی 2026 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کے لائنوں سے کنڈکٹرز(تاریں ) اور دیگر برقی سامان کی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے بلکہ کیسکو کوبھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی طرح گزشتہ روز خضدارکے علاقے کرخ میں 33kvفیڈرسے نامعلوم چوروں نے کنڈکٹرز(تاریں ) کاٹ کر چوری کرلئے جسکی وجہ سے 33kvکرخ فیڈرسے منسلک علاقوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

(جاری ہے)

کیسکونے مذکورہ واقعہ اور چوروںکے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں درخواست جمع کرادئیے تاکہ چوروںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ کیسکو نے تمام عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی تنصیبات، کھمبوں اورلائنوں کی حفاظت کیلئے کیسکوسے تعاون کرتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چوری کی اطلاع کیلئے فوری طور پر کیسکو ہیلپ لائن 118 یا متعلقہ سب ڈویژن کے علاوہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کومطلع کریں۔تاہم کیسکونے 33kVگنداوہ فیڈر سے کنڈکٹرز کی چوری کے باعث بجلی کی بندش پر متعلقہ صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :