رحیم یارخان،گھریلوتنازع پر چھوٹے بھائی فائرنگ کرکے بڑے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘

ملزم آلہ قتل سمیت فرار‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاقتل کی واردات پر نوٹس‘ ملزم کوفوری گرفتارکرنے کی ہدایت

بدھ 6 مئی 2026 19:40

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) گھریلوتنازع پر چھوٹے بھائی فائرنگ کرکے بڑے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم آلہ قتل سمیت فرار‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاقتل کی واردات پر نوٹس‘ ملزم کوفوری گرفتارکرنے کی ہدایت‘ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بدلی شریف کے رہائشی حقیقی بھائیوں واجد اورخالدکے درمیان گھریلوتنازع پرجھگڑاہوگیاجس پرطیش میں آکرچھوٹے بھائی واجدنے فائرمارکربڑے بھائی خالد کوموت کے گھاٹ اتاردیااورخودآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول خالدکی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم واجد کی تلاش شروع کردی‘ جبکہ قتل کی واردات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کوفوری طورپرگرفتارکرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :